Print this page

شہر قائد میں کالی گھٹائیں برسنے کی پیش گوئی

 

ایمزٹی وی(کراچی)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے شہر میں صبح اور شام کے وقت پھر بونداباندی کی پیش گوئی کردی۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عبدالرشید کے مطابق آئندہ آنے والے ہفتے کے دوران قبل از مون سون سلسلے کے نتیجے میں شہر کا مطلع مرطوب اور ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کی وجہ سے صبح اور رات کے وقت بونداباندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر میں درجہ حرارت معتدل رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے ہفتے کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 28.5 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کاتناسب بڑھنے کے باوجود جزوی ابرآلود موسم کی وجہ سے گرمی کی حدت کم رہی جبکہ سمندرکی جانب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، آج (اتوار) کو ابرآلود موسم کے ساتھ درجہ حرارت متوازن رہنے کا امکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں