جمعہ, 22 نومبر 2024


کراچی سمیت سندھ بھرمیں گرمی کی نئی لہر

کراچی: سندھ میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

بعض علاقوں میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک جا نے کا امکان ہے۔

کراچی میں بھی تین دن درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اپریل میں ملک میں معمول سے زائد 12.5 فیصد بارش ریکارڈ کی گئی اور اپریل میں سب سےزیادہ بارش دیر میں 191 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
اپریل میں دن اور رات کادرجہ حرارت معمول کے اوسط درجےسے 0.26 ڈگری کم رہا۔

دوسری جانب گلگت بلتستان کے ضلع استور کے میدانی علاقوں میں بارش اور بالائی علاقوں میں شدید برفباری جاری ہے۔

کئی بالائی علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہونے سےمقامی افراد اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ غذر کے بالائی علاقوں میں بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment