Print this page

ایم ایڈسالانہ امتحانات برائے 2021 ء کےلئےامتحانی فارم جمع کرانےکی ہدایت جاری

کراچی: جامعہ کراچی نےایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کےلئے امتحانی فارم جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق ایم ایڈ (مارننگ وایوننگ) سالانہ امتحانات برائے 2021 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیاگیاہے۔

طلبہ اپنے امتحانی فارم متعلقہ کالجز میں 18 اکتوبر2022 ء تک 11650 روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

ایسے طلباوطالبات جو 2015 ء اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ 5000 روپے اضافی فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں