Print this page

بچوں کی نیم بےہوشی کےواقعےپرنجی اسکول کومحکمہ تعلیم کی جانب سےجرمانہ

کراچی: شہر قائد میں واقع ایک نجی اسکول میں بچوں کی نیم بےہوشی کےواقعے پر اسکول کومحکمہ تعلیم کی جانب سے جرمانہ کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں واقع ایک نجی اسکول میں 8 بچوں کی طبیعت اچانک بگڑ گئی تھی، ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پرائیوٹ اسکولز رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ اسکول کو محکمہ تعلیم کی جانب سے جرمانہ کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا بچے جنریٹر کے دھوئیں سے نیم بے ہوش ہوئے تھے، اسکول انتظامیہ سے معلوم کیا ہے کہ اب بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رفیعہ جاوید نے کہا کہ مذکورہ نجی اسکول سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ رجسٹرڈ نہیں ہے، اور یہ ایک کمیونٹی اسکول ہے جس میں غریب بچوں کو تعلیم دی جاتی ہے، تاہم واقعے کے سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں