×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

کراچی میں ایک اور نوجوان پولیس کی غفلت کا نشانہ بن گیا

ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں ایک اور نوجوان پولیس کی غفلت کا نشانہ بن گیا ، گزری کے علاقے میں اہلکار نے نوجوان کو ملزم سمجھ کر فائرنگ کر ڈالی ، زخمی شہریار ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا اور دم توڑ دیا  ۔ واقعے میں ملزم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ کراچی پولیس نے جعلی مقابلے کی ایک اور تاریخ رقم کر ڈالی ۔ خیابان تنظیم میں تفریح پر آئے نوجوان کو موٹر سائیکل ناکے پر نہ روکنے پر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا ۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شہریار کے اہلخانہ نے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ شہریار خراد مشین کا اپنا کام کرتا ہے اور دوستوں کے ساتھ گھومنے نکلا تھا کہ پولیس کی گولیوں کا نشانہ بن گیا ۔ شہریار کے دوست اور عینی شاہد کا کہنا ہے پولیس نے ہمیں رکنے کا اشارہ کیا ۔ فوری طور پر نہ رکنے پر پولیس نے شہریار پر فائرنگ کردی ۔ ہسپتال کے باہر احتجاج کے بعد پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں مدثر اور حمزہ کو حراست میں لے لیا ۔ فائرنگ کرنے والے اہلکار حمزہ کا کہنا ہے اگر موٹر سائیکل سوار رک جاتے تو فائرنگ نہ کرتے ۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ تھانہ گزری میں پولیس اہلکار حمزہ اور مدثر کے خلاف طاہر کی مدعیت میں درج کرلیا ۔ مقدمے میں اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں