پیر, 06 مئی 2024


روئی کی قیمت میں اضافہ 6500 روپے من تک پہنچ گئیں

ایمزٹی وی(بزنس)کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں جمعہ کو روئی کی5ہزار 700گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 300 روپے سے 6 ہزار 500 روپے فی من پر بند ہوئے، کوٹری کی روئی کی 400 گانٹھوں کے سودے سب سے کم بھاؤ 6 ہزار 300 روپے فی من پر بند ہوئے، اسی طرح سانگھڑ اور حیدرآباد کی روئی کی بالترتیب 600 گانٹھوں اور 400 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 300 روپے سے 6 ہزار 350 روپے فی من رہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ حاصل پور اور چیچہ وطنی کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے سب سے زیادہ ریٹس 6 ہزار 500 روپے فی من پر بند ہوئے جبکہ بورے والا کی روئی کی 300 گانٹھوں کے سودے 6 ہزار 400 روپے سے 6 ہزار 450 روپے فی من رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment