ھفتہ, 04 مئی 2024


ایک ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ اضافہ

ایمزٹی وی(بزنس)مقامی کاٹن مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ ہفتے کے آغاز میں ٹیکسٹائل ملز کی جانب سے کپاس کی طلب میں بڑھ جانے سے اس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا اور ایک وقت میں سندھ میں کپاس کی قیمت 6850 روپے جبکہ پنجاب میں7000روپے تک جا پہنچی تھی مگر عالمی منڈی میں کپاس کی قیمتوں میں گراوٹ کے سبب مقامی مارکیٹ میں قیمتیں 200 روپے سے 300روپے کم ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کپاس کی فی من قیمت 6550 روپے سے 6600 روپے جبکہ پنجاب میں 6750روپے سے 6800 روپے کے درمیان طے پائی۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان کے مطابق آئندہ دنوں میں روئی کے بھاؤمیں مندی کا رجحان رہنے کی توقع ہے۔ فی الحال روزانہ روئی کی تقریبا20ہزار گانٹھوں کی آمد ہو رہی ہے جس میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اس لیے اگر موسم مناسب رہا تو کپاس کی پیداوار 1کروڑ 20لاکھ بیلز تک پہنچ سکتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment