پیر, 06 مئی 2024


سونے کی قیمت میں 101 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے

ایمزٹی وی(بزنس)ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 101 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جایر بیان کے مطابق مختلف شہروں کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان، پشاور ، کوئٹہ اور حیدر آباد سمیت پاکستان کے دیگر شہروں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک دم ایک سو ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ صرافہ مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق نئے اضافے کے بعد ایک تولہ سوانا 51 ہزار 761 روپے سے بڑھ کر 51 ہزار 862 روپے فی تولہ ہوگیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment