بدھ, 01 مئی 2024


12 شہروں کے لیے ویلیو ایشن ٹیبل جاری

ایمزٹی وی(بزنس)پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین کے لیے ایف بی آر نے کراچی سمیت 12 شہروں کے لیے ویلیو ایشن ٹیبل جاری کردیا ہے۔ ویلیو ایشن ٹیبل میں کراچی شہر کے 193 علاقوں کو شامل کیا گیا ہے، قیمت کے اعتبار سے شہر کی پراپرٹی کو 8 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے، کٹیگری ون میں شامل پراپرٹی کی ویلیو سب سے زیادہ ہے اور یہ ٹیبل کے حساب سے 25 ہزار روپے مربع گز ہے، دوسری جانب سب سے کم قیمت والے علاقے میں پراپرٹی کی ویلیو 600 روپے مربع گز مقرر کی گئی ہے، شہر کے چاروں صنعتی علاقوں کی ویلیو ایشن ٹیبل میں نہیں بتائی گئی۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیبل میں شامل نہ کیے گئے علاقوں کی قیمت کا اندازہ متصل علاقے کی کم ترین ویلیوایشن سے کیا جاسکتا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق لاہور میں پراپرٹی کی قیمت کا تعین ٹاؤن کے اعتبار سے کیا گیا ہے، اگرچہ یہاں کراچی کی طرح پراپرٹی کو رہائشی اور کمرشل درجے میں تقسیم کیا گیا ہے لیکن ویلیو ایشن ٹیبل کے مطابق لاہور میں بنے ہوئے گھر اور پلاٹ میں کوئی فرق نہیں رکھا گیا، لاہور میں رہائشی پلاٹ کی قیمت 2 تا50 لاکھ روپے فی مرلہ طے کی گئی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment