منگل, 30 اپریل 2024


پاکستان میں درپیش توانائی کے سنگین بحران

ایمزٹی وی(بزنس)امریکا نے پاکستان میں توانائی، پانی، زراعت اور غذائی تحفظ کے مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے 5 سالہ پروگرام شروع کر دیا ہے جس کے تحت 200 پاکستانی طلبا و طالبات اور اساتذہ امریکی جامعات میں تحقیق اور صنعت سے متعلق جدید آگہی پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ایک سمسٹر گزاریں گے۔

اس پروگرام پر127 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔ یہ بات یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جیمز پیٹرز نے پاکستان کو درپیش توانائی کے سنگین بحران سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں امریکی اور پاکستانی حکام نے 23 پاکستانی گریجویٹس اور 2 اساتذہ سے ملاقات کی جو عنقریب امریکا کی ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی اور اوریگن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایک سمسٹر گزاریں گے۔

امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی (یو ایس ایڈ) کی مالی اعانت سے چلنے والے اس تبادلہ پروگرام کے دوران شرکا پاکستان ملک کو درپیش توانائی کے سنگین بحران سے متعلق تحقیق کریں گے، یہ تعلیمی تبادلہ امریکا، پاکستان سینٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈیز کے بارے میں امریکی ادارہ برائے عالمی ترقی کے 5سالہ سرمایہ کاری پروگرام کا حصہ ہے۔ یو ایس ایڈ کے ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جیمز پیٹرز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ کو توقع ہے کہ ان میں سے ہر ایک نجی و سرکاری اشتراک اور نیٹ ورک تیار کرے گا جو شعبہ تعلیم، حکومت، تاجر برادری میں ذہین افراد کو یکجا کرکے جدت، مسابقتی اور معاشی ترقی کے لیے کام کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment