منگل, 30 اپریل 2024


سعودی عرب میں پھنسے ہزاروں افراد کی مدد شروع

ایمزٹی وی(بزنس)فلپائنی حکومت نے سعودی عرب میں پھنسے اپنے ہزاروں ورکرز کو مدد کی فراہمی کے لیے مشن بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ تیل قیمتوں میں کمی کے باعث متعدد منصوبے بند کیے جانے کے باعث سعودی عرب میں فلپائنی، پاکستانی، بھارتی اور بنگلہ دیشی سمیت ہزاروں ایشیائی ورکرز پھنس گئے ہیں، انھیں کئی ماہ سے تنخواہ بھی نہیں ملی، ان کے پاس کھانے کو کچھ ہے نہ رہنے کو جگہ ہے۔ فلپائنی محکمہ خارجہ کے مطابق حکام کا پہلا وفد بدھ کو سعودی عرب جائے گا تاکہ سعودی عرب بھر کے ورک کیمپس میں پھنسے ہوئے اوورسیز فلپائنی ورکرز کو انسانی، قانونی اور قونصلر مدد فراہمی جا سکے، فوری ہدف ان لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے جن کے پاس خوراک نہیں ہے اور جنھیں طبی امداد اور دیگر سپورٹ سروسز کی سخت ضرورت ہے۔

سینئر سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک اور وفد سعودی حکومت سے فوری اور طویل مدتی حل پر بات چیت کے لیے جلد بھیجا جائے گا۔ فلپائنی وزیرمحنت سلویسٹر بیلو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہاکہ صدر نے سعودی عرب میں پھنسے فلپائنی ورکرز کو جلد سے جلد وطن واپس لانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment