بدھ, 08 مئی 2024


ملازمین کو تنخواہیں جلد ملنے کی امید ہے

ایمزٹی وی(بزنس)پاکستان اسٹیل کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر کیپٹن (ریٹائرڈ) شمسی حسن نے کہا ہے کہ انتظامیہ ملازمین کے مسائل کا مکمل ادراک رکھتی ہے، ملازمین کی تنخواہوں کی سمری حکومتی اعلیٰ حکام کو ارسال کردی، توقع ہے کہ جلد تنخواہیں جاری کردی جائیں گی۔

گلشن حدید میں خصوصی بچوں کیلیے قائم آغوش اسپیشل اسکول و کالج میں یومِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ان تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی سہولتوں اور مراعات میں اضافے کیلیے ہر ممکن کاوشیں کررہی ہے۔ تقریب میں خصوصی بچوں نے ملی و قومی نغمے اور بہترین ٹیبلوز پیش کیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment