بدھ, 08 مئی 2024


پی آئی اے کی نئی سروس کچرے کا ڈھیربن گئی

ایمزٹی وی(بزنس)پی آئی اے کی پریمیئر سروس میں سفر کرنے والے مسافروں نے جہاز کو کوڑا دان بنا دیا۔ مسافروں کی جانب سے جہاز سے لوشن تک چرا لیے گئے۔ اس بات کا انکشاف پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا مسافروں سے درخواست ہے کہ جہاز سے لوشن چوری نہ کریں اور جہاز کو گندگی کے ڈھیر میں تبدیل نہ کریں۔

واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے 14 اگست کو قومی ایئرلائن کی عظمت رفتہ کی بحالی کی جانب اہم قدم اٹھاتے ہوئے لندن کے لیے پریمیئر سروس کا آغاز کیا ہے جس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف نے کیا تھا۔

پی آئی اے کی پریمئیر سروس جدید ایئربس اے تھری تھرٹی طیاروں پر مشتمل ہے۔ کریو کے لیے نئی یونیفارم متعارف کرائی گئی ہے۔ ہر نشست پر ایل سی ڈی نصب ہے جبکہ مسافروں کو وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment