جمعرات, 02 مئی 2024


پاکستان ریلوے کا یکم ستمبر سے ای ٹکٹنگ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان ریلوے کا یکم ستمبر سے ای ٹکٹنگ سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ، مسافروں کو گھر بیٹھے اپنی ٹکٹ بک کرانے کی سہولت میسر آئینگی۔ریلوے ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر لاہور سے راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ریل کار اور اسلام آباد سے کراچی کے درمیان گرین لائن ٹرین میں ای ٹکٹنگ سروس شروع کی جائیگی، کامیاب تجربے کے بعد اس کا دائرہ تمام ٹرینوں تک بڑھا دیا جائے گا ای ٹکٹنگ کے اجرا کے بعد ریلوے مسافر گھر بیٹھے اپنی ٹکٹ بک کراسکیں گے اور مسافروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے ٹکٹ کوڈ بھیج دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ریلوے میں ای ٹکٹنگ سروس شروع ھونے سے بلیک ٹکٹنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی ، ای ٹکٹنگ کے حوالے متعلقہ عملے کی ٹریننگ جاری ھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment