بدھ, 01 مئی 2024


پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھائیں گے

ایمز ٹی وی (تجارت) حکومت نے ستمبر کے لئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ کابینہ نے آئندہ ماہ کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر غور کیا اور اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ ستمبر کے لیے پیٹرولیم موصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔
واضح رہے کہ اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کی تجویز دی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment