بدھ, 01 مئی 2024


2سال کے دوران پاکستانی ایکسپورٹ میں مسلسل کمی

ایمز ٹی وی (تجارت) پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) نے تجارتی خسارے کی وجہ سے درپیش ادائیگیوں کے بحران سے نمٹنے کیلیے مینوفیکچرنگ سیکٹر کی بحالی کو ناگزیر قرار دے دیا ہے۔
پی بی سی نے ٹریڈ اور مینوفیکچرنگ کے بارے میںجاری کردہ 7ویں سالانہ تجزیاتی رپورٹ میں گزشتہ 2سال کے دوران پاکستانی ایکسپورٹ میں مسلسل کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پالیسی سازوں پر زور دیاکہ ادائیگیوں کے تیزی سے بگڑتے ہوئے توازن کو درست کرنے کے لیے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ قابل برآمد اشیااور ویلیو ایڈڈ زرعی مصنوعات تیار کی جائیں تاکہ اس سنگین مسئلے سے دوچار معیشت کو سنبھالا جاسکے۔
رپورٹ میں پاکستان بزنس کونسل نے درآمدات کے بارے میں بڑے پیمانے پر مس ڈکلیریشن اور انڈر رپورٹنگ، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے تجارت کو پہنچنے والے نقصانات، مختلف ممالک کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدوں سے فائدہ نہ اٹھانے اور علاقائی تجارت کے ذریعے برآمدات بڑھانے کے امکانات کو نظر انداز کیے جانے سمیت درآمدات کی یلغار کی وجہ سے مقامی سرامک انڈسٹری، پیپر اینڈ پیپر بورڈ، الیکٹرک موٹرز، فٹ ویئر، ریڈی میڈ گارمنٹس کے شعبوں کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیاکہ اسٹیشنری، کھلونے، بائی سائیکل، الیکٹرک ہیٹرز کی طرح اول الذکر صنعتوںکو بھی معدومیت کے خطرے کا سامنا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment