بدھ, 01 مئی 2024


سونے کی قیمت ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

ایمز ٹی وی (تجارت) عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے ، عالمی منڈیوں میں سونا گیارہ ڈالر مہنگا ہو گیا جس کے باعث مقامی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔ امریکی معاشی اعداد وشمار میں بہتری کے باعث عالمی مارکیٹس میں سونے کی فی اونس کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایشیائی منڈیوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں گیارہ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت تیرہ سو پچیس ڈالر ہو گئی ہے، عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی منڈی میں سونا مہنگا ہونے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ دنوں سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت تیرا سو چودہ ڈالر ہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی تھی تاہم ایک بار پھرعالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment