بدھ, 01 مئی 2024


ایف بی آر ملازمین کے لیے نئی ہاؤسنگ اسکیم پر غور

ایمز ٹی وی (تجارت) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ایف بی آر ملازمین کے لیے نئی ہاؤسنگ اسکیمیں متعارف کروانے کی تجویز دیدی ہے۔ حالیہ چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کانفرنس کے منٹس پر آف میٹنگ پر مبنی دستاویز کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے ریونیو ہارون اختر کی سربراہی میں ہونے والی اس حالیہ کانفرنس میں بتایا گیا کہ ایف بی آر کے افسران و اہلکاروں کے لیے رہائشی سہولتیں ناکافی ہیں اورصرف ایک سے دو فیصد افسران رہائش حاصل کرسکیں ہیں، باقیوں کے پاس رہائش کی سہولت نہیں ہے۔
رہائشی سہولت کے ناکافی ہونے کو مد نظر رکھتے ہوئے اجلاس میں تجویز دی گئی کہ ایف بی آر ملازمین و افسران کے لیے نئی رہائشی اسکیمیں متعارف کروائی جائیں تاکہ سرکاری رہائشی مکانات کی قلت کا مسئلہ حل کیا جاسکے اور اجلاس میں یہ طے پایا ہے کہ ان لینڈ ریونیو سروس سے تعلق رکھنے والے افسران کو رہائش کی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہاؤسنگ اسکیمیں شروع کرنے کی سمری تیار کرکے جلد منظوری کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ یہ سمری ایف بی آر کے ممبر ایڈمن اور ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشن باہمی مشاورت کے ساتھ تیار کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment