جمعرات, 02 مئی 2024


بچت اسکیموں میں سالانہ 10فیصد اضافہ

ایمز ٹی وی(تجارت) بچت اسکیموں میں جولائی 2016 کے دوران 18 ارب 23 کروڑ 15 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2015 میں 16ارب 58کروڑ 19 لاکھ روپے اور جون 2016 میں 17ارب 53کروڑ 71 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ہوئی تھی، اس طرح جولائی 2016 کے دوران بچت اسکیموں میںسرمایہ کاری سال بہ سال 10فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر4فیصد بڑھی۔ واضح رہے کی مالی سال 2015-16 میں بچت اسکیموں میں مجموعی طور پر 2 کھرب 32ارب 5کروڑ 63 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016 میں ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ (ڈی ایس سی) میں سرمایہ کاری کی مالیت 4ارب 71کروڑ 47 لاکھ روپے رہی جبکہ ریگولرانکم سرٹیفکیٹس (آرآئی سی) سے 1ارب 24 کروڑ 51 لاکھ روپے اور اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ (آر) سے 3ارب 42کروڑ 57 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کا انخلا ہوا، اس دوران پرائزبانڈز میں سرمایہ کاری کی مالیت سب سے زیادہ 8ارب 9کروڑ11 لاکھ روپے رہی جبکہ دیگر اسکیموں میں مجموعی طور پر 10ارب 9کروڑ 65لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment