منگل, 07 مئی 2024


بحرین میں پہلی پاکستان بزنس کانفرنس، چار سو سے زیادہ تاجروں اور مندوبین کی شرکت

ایمز ٹی وی (تجارت) بزنس کانفرنس میں وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور بحرین کے وزیر تجارت زاید الزیانی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ بحرین میں پہلی پاکستان بزنس کانفرنس میں چار سے زیادہ تاجروں اور مندوبین نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر جاوید ملک نے بحرینی، خلیجی اور سعودی تاجروں کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقعوں سے روشناس کرایا۔ تقریب میں بحرین چیمبر آف کامرس کے صدر خالد ال موید اور پاکستان چمبر آف کامرس کے صدر رؤف عالم اپنے اپنے وفود کے ساتھ شریک ہوئے۔ بحرینی تاجروں نے پاکستان بحرین انویسٹمنٹ کمپنی بنانے کے اعلان کیا جو پاکستان میں مختلف پروجیکٹس میں سرمایا کاری کرے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment