پیر, 20 مئی 2024


دھان کی فصل پر کی گئی محنت کاپھل ملنے کا وقت آگیا

ایمز ٹی وی (بزنس) سندھ کے زرعی ضلع بدین میں دھان کی فصل پر کاشت کاروں کی گئی محنت کاپھل ملنے کا وقت آگیا ہے ، ہرے بھرے کھیت اب سنہرے رنگ میں بدل گئےہیں اورچاول کی فصل تیارہوکر مارکیٹ میں آنا شروع ہوگئی ہے۔

ضلع بدین میں دھان کی کاشت کا رقبہ 12 لاکھ ایکڑ سے زائد ہےیہی وجہ ہے کہ بدین کا شمارچاول کی کاشت میں ملک کے بڑے اضلاع میں ہوتا ہے،ان دنوں ہرے بھرے کھیت پک کر سنہرے ہو گئے ہیں اوردھان کی فصل سے چاول کا حصول جابجا دکھائی دیتاہے ۔ بدین میں موٹے چاول ہائی برڈکی اقسام کےساتھ ایری اور گانجا چاول بھی کاشت کیا جاتا ہے، کٹائی کے آغاز کے ساتھ ہی نئی فصل بھی مارکیٹ آنا شروع ہوگئی ہے ۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ فصل کے مارکیٹ میں آتے ہی تاجروں نے قیمت خرید میں 3 سو روپے من تک کی کمی کر دی ہے جس سے انہیں شدید نقصان کا سامنا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment