اتوار, 19 مئی 2024


سیلز ٹیکس چوری میں ملوث کمرشل امپورٹرز کیخلاف کارروائی


ایمز ٹی وی (تجارت) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس چوری میں ملوث 562 کمرشل امپورٹرز کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے لیے ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے ٹیکس چور کمرشل امپورٹرز کا سراغ لگا کر کروڑوں روپے ٹیکس اور جرمانے کی رقوم ریکور کرنے کے لی فہرست تیار کرلی ہے اور تحقیقات پر مبنی رپورٹس بھی متعلقہ آرٹی اوز کو بھجوادی ہیں. ذرائع کے مطابق کمرشل امپورٹرز کے ڈیٹا اینالسز کے دوران فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 562 کمرشل امپورٹرز کا سراغ لگایا گیا ہے جو کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں، مرتب رپورٹ میں کہا گیا ہے جن سیلزٹیکس چوروںکاسراغ لگایا گیا ہے ان میں اکثریت ایسے کمرشل امپورٹرزکی ہے جن پرسیلزٹیکس اسپیشل پروسیجر رُولز 2007 کے چیپٹرXIII کے تحت دوفیصد ایکسٹرا ٹیکس عائد تھا مگر ان کی جانب سے یہ ٹیکس ادانہیں کیاجارہا۔

رپورٹ کے مطابق تحقیقات کے دوران ریجنل ٹیکس آفس فیصل آبادکی حدودمیں واقع244 کمرشل امپورٹرزایسے پائے گئے جو مخصوص اشیاء درآمدکرتے تھے اورجنکی درآمدی ویلیوپانچ لاکھ روپے فی کس سے زیادہ تھی اوران پر دو فیصد ایکسٹراٹیکس لاگو تھا جوجمع نہیں کروایا گیا اوراس کیس میں مذکورہ 244 کمرشل امپورٹرز کیجانب سے ٹیکس ریونیوکی مد میں قومی خزانے کوسات کروڑ 19 لاکھ 20 ہزارروپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اس قسم کے ایک دوسرے کیس میں 318 کمرشل امپورٹرز کی درآمدات پرسات کروڑروپے سے زائدکے ٹیکس واجبات بنتے تھے جووصول نہیں کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کمرشل امپورٹرز کی جانب سے خزانے کو دس کروڑ 55 لاکھ 92ہزار روپے کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment