ایمزٹی وی(تجارت)پاکستان اسٹیل مل کو دیوالیہ کرنے کے بعد سستے داموں زمین بیچنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا افضل کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سی ای او سٹیل مل نے بتایا کہ 3 ماہ میں نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔
اجلاس کے دوران اسٹیل مل کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان سٹیل مل کی کل زمین 19 ہزار ایکڑہے اور اس کی مالیت کا تخمینہ بھی لگا یا گیا ہے جس کے مطابق ایک ایکڑ زمین کی قیمت 70 لاکھ روپے ہیں۔ا سٹیل مل انتظامیہ کے اس انکشاف پر عارف علوی نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سٹیل مل کو بند کر کے اب زمین بھی بیچ رہے ہیں؟
اجلاس میں شریک رشید گوڈیل نے کہا کہ آپ قیمتی زمین کو سستے داموں بیچ رہے ہیں، میں ایک ایکڑ زمین کیلئے ایک کروڑ روپے سے بھی زیادہ دینے کو تیار ہیں