ھفتہ, 21 ستمبر 2024


اسٹیل مل ملازمین کی سن لی گئی

ایمز ٹی وی (تجارت)پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو باقاعدہ تنخواہ دینے کی ہدایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عذرا افضل کی زیر صدارت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران پاکستان اسٹیل کے خسارے اور ملازمین کی تنخواہوں کے معاملے کا جائزہ لیا گیا۔
کمیٹی کے شرکاءنے اتفاق کیا کہ پاکستان اسٹیل کے خسارے میں ملازمین کا کوئی کردار نہیں ہے۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے کہا کہ وزارت خزانہ پاکستان اسٹیل کے ملازمین کیلئے تنخواہ بندوبست کرے۔ کمیٹی کے رکن عارف علوی نے کہا کہ جو بے قصورہیں ان کو تنخواہیں نہیں مل رہیں اور جنہوں نے پاکستان اسٹیل کو ڈبویا ان کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ پی اے سی نے پاکستان اسٹیل کے ملازمین کو باقاعدہ تنخواہ دینے کی ہدایات جاری کر دیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment