منگل, 14 مئی 2024


تیل اور سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ توڑاضافہ

ایمزٹی وی (تجارت)ہفتہ وار خام تیل اور سونے کی قیمتیں کی رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے خام تیل دو ڈالر 31 سینٹ مہنگا ہوکر 46 ڈالر 56 سینٹ فی بیرل پر آگیا۔ ہفتے کے دوران جاری ہونے والے اعدادوشمار سے ماہرین کے اندازے ہیں کہ امریکی شرح سود میںمزید اضافے کی توقعات کم ہوئی ہے، جس کی وجہ سے سونے اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیاہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 17 ڈالر 80 سینٹ اضافے سے ایک ماہ کی بلند سطح 1227 ڈالر 50 سینٹ پر پہنچ گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment