اتوار, 19 مئی 2024


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار روپے سے تجاوز

 

ایمز ٹی وی(تجارت) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 51 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر اضافے سے 1248 ڈالر ہوگئی۔ اس اضافے کے اثرات سونے کی مقامی قیمت پر بھی رونما ہوئے، ملک میں 10گرام سونے کی قیمت 129 روپے اضافے سے 43 ہزار 714 روپے ہوگئی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment