جمعہ, 03 مئی 2024


کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ایک اور شہری کے اکاؤنٹ سے

 

سیالکوٹ : ایک اورشہری کے جعلی اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا، اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 44 لاکھ 76 ہزار 322 روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے رہائشی نوجوان مذاکر حسین شاہ کے جعلی اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن سامنے آ گئی، اس کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہ اکاؤنٹ کھلوانے بنک گیا۔ اسے بتایا گیا کہ لاہور میں اس کے نام سے پہلے ہی اکاؤنٹ چل رہا ہے۔ نوجوان نے بینک سے اسٹیٹمنٹ حاصل کی تو معلوم ہوا کہ اس اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے، 75 صفحات پر مشتمل اس اسٹیٹمنٹ کے مطابق اس اکاؤنٹ سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 44 لاکھ 76 ہزار 322 روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ اکاؤنٹ میں سوات، مینگورہ اور کراچی سے بھاری رقوم منتقل کی گئیں۔ اکاو¿نٹ 7 جولائی 2013 کو اوپن کیا گیا جبکہ 22 اکتوبر 2014 کو بند کر دیا گیا، بینک نے شہری کے اکاؤنٹ کے غلط استمعال کا تصدیقی لیٹر بھی جاری کر دیا۔ متاثرہ نوجوان نے 4 ماہ قبل ایف آئی اے کو درخواست دی، اس کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی، خدشہ ہے کہ اکاؤنٹ دہشت گردی کے لئے استعمال نہ کیا گیا ہو ا، متاثرہ نوجوان اس تمام عرصہ میں بیرون ملک مزدروی کر رہا تھا۔یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر کی رہائشی ایک خاتون ثروت زہرا کے جعلی بینک اکاؤنٹ کا انکشاف ہوا تھا، جس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی، زہرا نامی خاتون ملازمت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ اس سے قبل حیدراباد کے رہائشی پردیپ کمار کے اکاؤٹ میں چار کروڑ 99 لاکھ 54 ہزار 432 روپے جبکہ شہر قائد کے رہائشی فالودہ فروش عبدالقادر کے اکاؤنٹ میں 2 ارب روپے کی موجودگی کا انکشاف ہوا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment