جمعہ, 26 اپریل 2024


سی پیک پاکستان کی معاشی اوراقتصادی ترقی کاگیٹ وےہے،عابدقیوم سلہری

کراچی: سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سلسلہ بعنوان مہمان کے ساتھ ایک گھنٹہ کے تحت امروزوزیراعظم پاکستان کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کے رکن عابدقیوم سلہری نے شرکت کی۔ آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے اس موقع پر انہیں خوش آمدید کہا اورانکا استقبال کیا،

اس موقع پرسی پی او کے جملہ سینئرپولیس افسران بھی موجود تھے۔ اس اہم نشست میں عابد قیوم سلہری نے فوڈ سیکیورٹی سمیت زراعت کی ترقی سے ملک گیر سطح پر پڑنے والے مثبت اثرات کا تفصیلی احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پروجیکٹ (سی پیک )پاکستان کی معاشی اور اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا گیٹ وے ہے

انہوں نے شرکا کو پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابی اور اہداف کے حصول کیلئے کی جانے والی جستجو کو نتیجہ خیزبنانے سے متعلق سیرحاصل گفتگو سے مستفید کیا۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے مہمان کو سندھ پولیس کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment