بدھ, 01 مئی 2024


کپاس کی قیمت میں اضافہ

ایمز ٹی وی ( تجا رت)پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں اضافہدیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت سمیت کپاس کی پیداوار کے حامل بیشترممالک میں کپاس کی پیداوارتوقعات سے کم ہونے کی یوایس ڈی اے کی جاری کردہ رپورٹ اور رپورٹ میںکھپت بڑھنے، اینڈنگ اسٹاکس میں کمی اورامریکی ایکسپورٹ مثبت ہونے اطلاع کے باعث مقامی وبین الاقوامی سطح پرگزشتہ ہفتے تیزی کارجحان غالب رہا۔ بھارت اور چین میں بھی روئی کی قیمتیں معمولی تیزی مندی کے ساتھ بالترتیب 33ہزار 19 روپے فی کینڈی اور 10 ہزار 607 یوآن فی ٹن تک مستحکم رہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں روئی کے اسپاٹ ریٹ50روپے فی من اضافے کے ساتھ 5 ہزار 250 روپے فی من تک مستحکم رہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں روئی کے نرخ 100روپے فی من اضافے کے ساتھ 5ہزار 500روپے مستحکم دیکھے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے بیشترکاٹن زونزمیں ہونے والی بارشوں کے باعث کپاس کی بوائی میں 2سے3ہفتے کی تاخیر ہوسکتی ہے جس سے کپاس کی نئی فصل کی آمد میں متوقع تاخیرکے باعث روئی اورپھٹی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آسکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment