ھفتہ, 04 مئی 2024


اسحاق ڈار روٹھے ہوئے کو منالیا

ایمز ٹی وی (تجارت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کھاد بننانے والی کمپنیوں کو منانے میں کامیاب ہو گئے ، فرٹیلائزر مینو فیکچرر نے یوریا بوری کے دام 70 روپے گھٹانے کی حامی بھر لی ۔ اسلام آباد میں کھاد مینوفیکچرر کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت کسان کے مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے زرعی شعبے کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ اس لیے ضروری ہے کہ بین الاقوامی سطح ہر کھاد کے گرتے ہوئے نرخوں کو دیکھتے ہوئے مقامی طور بننے والے یوریا بھی سستی کی جائے ۔ کھاد مینو فیکچرر نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کسان کو ریلیف دینے کی خاظر کمپنیاں فوری طور پر یوریا سستی کرنے کا اعلان کریں گی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment