جمعہ, 03 مئی 2024


ایگرو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون پانچ برس سے افتتاح کا منتظر

اہمز ٹی وی (تجارت) حکومت سندھ نے زرعی اجناس کی ایکسپورٹ کی فروغ کے لئے پندرہ برس پہلے ایگرو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے نام سے اہم منصوبہ شروع کیا۔ اس منصوبے کے تحت کراچی کی سائٹ کی تکمیل کو پانچ برس ہو چکے ہیں، لیکن منصوبے کے افتتاح کا وزیر اعلیٰ سندھ کو تاحال وقت نہیں مل سکا۔ منصوبے کے لئے مختص کردہ قیمتی زمین کے بڑے حصے پر ناجائز قبضے ہو گئے اور 33 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کردہ ترقیاتی کام تباہی کا شکار ہونے لگا ہے۔ صنعتیں لگانے کے لئے یہاں دس برس پہلے 22 کروڑ روپے میں الاٹ کردہ زمین کی قیمت اب ڈیڑھ ارب روپے ہو گئی ہے، اس لئے زمین کے کاغذات الاٹیز کے حوالے کرنے میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔ ایگرو ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کراچی کی ویرانی زبان حال سے کہہ رہی ہے کہ جہاں حکمران ترقیاتی منصوبوں سے لاتعلق ہو جائیں وہاں ترقی کی امید کیسے کی جا سکتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment