پیر, 06 مئی 2024


پراپرٹی ڈیلرزسراپا احتجاج بن گئے

ایمزٹی وی(بزنس)لاہور میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف پراپرٹی ڈیلرزسراپا احتجاج بن گئے۔ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ ہے۔حکومت ظالمانہ ٹیکس فوری طور پر واپس لے۔ ڈیفنس کے لالک چوک میں جمع مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ نئے ٹیکسزکے نفاذ سے پراپرٹی کا کاروبارتباہ ہو جائیگااورلاکھوں گھرانے فاقہ کشی پرمجبورہونگے۔ مظاہرین نے بتایا کہ وہ 16 جولائی کولاہور پریس کلب میں نیوزکانفرنس کرکے آٗئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ نئے پراپرٹی ٹیکسز کیخلاف سراپا احتجاج ان مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگرحکومت نے اپنےفیصلے پر نظرثانی نہ کی تو وہ احتجاج کا دائرہ کارملک بھرمیں پھیلا دینگے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment