بدھ, 08 مئی 2024


نا معلوم افراد کی جانب سےاسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی

ایمزٹی وی(تعلیم)ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے واقع گورنمنٹ ایم کے ہائی اسکول سکھر کی انتظامیہ کو ایک خط موصول ہوا جس میں درج تھا کہ20اگست کے روز اسکول کو بم سے اڑا دیا جائیگا جس پر اسکول انتظامیہ نے محکمہ تعلیم ، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آگاہ کیا جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے اسکول کی عمارت کو مکمل سرچ کیا، تاہم بارودی مواد برآمد نہ ہونے پر عمارت کو کلیئر قرار دیتے ہوئے طلبہ و طالبات کو اسکول میں داخل ہونی کی اجازت دی گئی۔

اس سلسلے میں اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے سابق طالبہ کے نام سے دھمکی آمیز خط ملا تھا جس کے بارے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا گیا جبکہ ملنے والے خط کے حوالے سے متعلقہ حکام جائزہ لے رہے ہیں، آخری اطلاعات تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا تھا

دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد ایس ایس پی سکھر امجد احمد شیخ نے ضلع بھر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا ہے جبکہ محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں بغیر شناخت کے کسی بھی شخص کو اسکول میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے اور بغیر کسی وجہ کے طلبہ و طالبات کو کلاس رومز سے باہر جانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ -

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment