اتوار, 05 مئی 2024


جعلی تعلیمی اسناد پر داخلے کا انکشاف

ایمزٹی وی(تعلیم/ پنجاب) میڈیکل کالجز میں مبینہ جعلی تعلیمی اسنادپر داخلوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزنے تمام طلبہ کے کوائف کی تصدیق کافیصلہ کرلیا۔ میڈیکل کالجز میں نئے تعلیمی سال کے دوران کچھ طلبہ کی طرف سے داخلہ لینے کیلئے جعلی تعلیمی اسناد کا استعمال کیا گیا جس کا انکشاف اس وقت ہوا جب راولپنڈی میڈیکل کالج میں داخلہ لینے والی ایک طالبہ کی ایف ایس سی کی سند مشکوک ہونے پر تصدیق کرائی گئی جس کی تصدیق نہ ہوسکی جس پریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزاورکالج انتظامیہ نے اس کا داخلہ منسوخ اور سینڈپ ٹیسٹ سے روک دیا،

مذکورہ واقعہ کے بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طرف سے ایم بی بی ایس کیلئے داخلہ لینے والے طلبہ کی اسناد تعلیمی بورڈزسے تصدیق کرانے کا فیصلہ کیاگیا جس کیلئے راولپنڈی میڈیکل کالج سمیت تمام نجی و سرکاری میڈیکل کالجز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں، متعددبار کوشش کے پرنسپل راولپنڈی میڈیکل کالج ڈاکٹر عمر کا موبائل اٹینڈنہ ہوا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment