جمعرات, 02 مئی 2024


"پڑھو پنجاب ، بڑھو پنجاب کی پالیسی ناکام


ایمزٹی وی (تعلیم/پنجاب)صوبائی حکومت کی ''پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ''پالیسی کے تحت راولپنڈی کے تعلیمی ادارے داخلوں کا ٹارگٹ پوراکرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضلع بھر کے پرائمری ،مڈل اورہائی اسکولوں میں صرف 6500طلبا وطالبات کو داخلے مل سکے ،راولپنڈی ضلع کو نئے تعلیمی سیشن کے موقع پر ایک لاکھ 30 ہزارطلبا وطالبات داخل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیاتھا۔

ضلع کی 7 تحصیلوں کوٹلی ستیاں ، مری ، ٹیکسلا، کہوٹہ ، گوجر خان ، کلرسیداں اور راولپنڈی کے نئے تعلیمی سال کے موقع پر پرائمری اسکولوں میں 3500،مڈل و ہائی اسکولوں میں 3000اورمجموعی طورپر صرف6500 طلبا وطالبات کو ہی داخل کیا جا سکا ،سرکاری اسکول صوبائی اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دیا گیا ٹارگٹ مکمل کرنے میں بری طرح ناکام رہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment