جمعہ, 14 جون 2024


پری انجینئرنگ گروپ کی مارکس شیٹس اور این ای ڈی یونیورسٹی کو خط

ایمز ٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی کو انٹربورڈ کراچی سے پری انجینئرنگ گروپ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مارکس شیٹس جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کیلئے خط لکھ دیا ہے۔ انٹربورڈ کراچی نے ایک خط کے ذریعے رجسٹرار این ای ڈی یونیورسٹی کو مطلع کیا ہے کہ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی پری انجینئرنگ سال دوم کے سالانہ امتحانات 2016ء کے نتائج کا اعلان اسی ہفتے یا عید کے بعد آنے والے پہلے ہفتے میں کرنے جارہا ہے جبکہ مارکس شیٹس کا اجراء نتائج کے اعلان کے چھ روز کے اندر کردیا جائے گا، لہٰذا انٹربورڈ کراچی پری انجینئرنگ گروپ میں کامیاب ہونے والے وہ امیدوار جنہوں نے این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلہ کیلئے فارم جمع کروائے ہیں ان کیلئے مارکس شیٹس جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کی جائے۔خط میں واضح کیا گیا ہے کہ انٹر پری انجینئرنگ گروپ کے نتائج کا اعلان گورنمنٹ آف سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے دی گئی 15 ستمبر کی تاریخ سے قبل کیا جارہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment