منگل, 07 مئی 2024


پاکستان کی جامعات دنیاکی بہترین جامعات میں شامل


ایمزٹی وی(تعلیم) دُنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی فہرست میں پاکستان کی چھ یونیورسٹیوں کے نام شامل ہوگئے۔ ان یونیورسٹیوں میں لاہور سے لمز، یو ای ٹی اور یونیورسٹی آف لاہور کا نام بھی آگیا ہے۔

پاکستان کی چھ نامور جامعات کے نام کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل ہوئے ہیں۔ کیو ایس نے ایشیاء کی ٹاپ تین سو یونیورسٹیوں کی درجہ بندی کی فہرست میں پاکستان کی دس یونیورسٹیوں کو شامل کیا ہے۔

یہ تمام یونیورسٹیاں سات سو بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست میں شامل ہوئی ہیں۔ عالمی درجہ بندی کی بنیاد پر نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کو ملک کی بہترین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل ہوا ہے اور لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور قائد اعظم یونیورسٹی بالترتیب پاکستان کی دوسری اور تیسری بہترین یونیورسٹیاں ہیں۔

سالانہ رینکنگ میں اس برس تین نئی جامعات کو سات سو بہترین یونیورسٹیوں کے گروپ میں شامل کیا گیا ہے جس میں یونیورسٹی آف کراچی، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈٹیکنالوجی لاہور اور یونیورسٹی آف لاہور شامل ہیں۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی پانچ سوپچاس بہترین یونیورسٹیوں کے گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کو ایشیائی خطے کی ٹاپ یونیورسٹیوں میں شامل کیا گیا ہے۔ ایشیاء کی فہرست میں یہ ایک سو گیارہویں نمبر پر ہے۔ یو ای ٹی لاہور، یونیورسٹی آف لاہور کو سات سو بہترین یونیورسٹیوں کے گروپ میں شامل کیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment