جمعہ, 03 مئی 2024


رینکنگ میں پاکستان کی جامعات کا نام ونشان تک نہیں

ایمز ٹی وی(تعلیم) گزشتہ روز جاری ہونے والی یونیورسٹیز کی رینکنگ میں معروف ادارے ٹائمز ہائیر ایجوکیشن کی جانب سے پاکستانی جامعات دنیا کی بہترین600 جامعات میں جگہ نہ بنا سکی۔رینکنگ کے مطابق پاکستان کے برعکس0 /60صف اول کی جامعات میں 21 کا تعلق چین، 3سعودی عرب8بھارت،2ایران،8تائیوان جبکہ 12کا تعلق ترکی سے ہے،200صف اول کی جامعات میں امریکا63یونیورسٹیز کے ساتھ سر فہرست ہے، جبکہ32 کا برطانیہ22کا جرمنی اور13کا تعلق ہالینڈسے ہے مجموعی طور پر980 جامعات میں ایشیاءکے 24ممالک سے289جامعات شامل ہیںصرف 7پاکستانی جامعات دنیا کی 980 ٹاپ یونیورسٹیز میں شامل ہیں۔جن میں کامسیٹس ا نسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی(اسلام آباد)،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، قائداعظم یونیورسٹی(اسلام آباد) 800جبکہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر(فیصل آباد)بہاﺅالدین زکریا یونیورسٹی (ملتان )، کراچی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ( لاہور)800ویں نمبر پر ہے۔
درجہ بندی 13عوامل کو مدنظر رکھ کر کی گئی تھی جس میں ٹیچنگ ،تحقیق، علم کی منتقلی،بین الاقوامی شہرت،فیکلٹی طلباءکی شرح،ادارے کی آمدن، بین الاقوامی طلباءکی تعداد اور بین الاقوامی فیکلٹی کی موجودگی سمیت تحقیقی مواد کی اشاعت شامل ہیں ۔اس سے قبل بھی پاکستان میں اعلی تعلیم کے حوالے سے بین الاقوامی ادارے مایوس کن رپورٹ پیش کرتے رہے ہیں ،جس میںپاکستان کو 100میں 9.2اسکور دیئے گئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment