جمعہ, 03 مئی 2024


بارہویں بین الاقوامی ہیلتھ ایشیاءنمائش میں 25ممالک کی شرکت

ایمز ٹی وی(تعلیم) ایکسپو سینٹرمیں منعقد ہونے والی بارہویں بین الاقوامی ہیلتھ ایشیاءنمائش میں مختلف کمپنیوں اور اس شعبے سے منسلک افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نمائش میںچائنا ، سنگاپور،بھارت ، امریکا، برطانیہ،جرمنی، سوئٹزر لینڈ،فرانس،اٹلی اور ترکی سمیت350بین الاقوامی برانڈز کے اسٹالز لگائے گئے جبکہ25ممالک کے 350 نمائندوں نے شرکت کی اورفارما کے قومی اوربین الاقوامی ماہرین نے خطاب کیئے۔ اس موقع پر این ای ڈی یونیورسٹی بائیو میڈیکل انجینئرنگ کے طالبعلموں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اسٹالز کے ساتھ ساتھ طلباءاور اساتذہ نے بھی شرکت کی ہے طالبعلموں کا کہنا ہے کہ ہم چیزوں کو پڑھ تو لیتے ہیں لیکن دیکھ نہیں پاتے اس طرح ہم ان اوزار کو دیکھ بھی لیتے ہیں جس سے ہمیں اپنے پرو جیکٹ میں بھی مدد ملتی ہے جس سے میڈیکل کی انڈسٹری بھی پروان چڑھے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment