اتوار, 28 اپریل 2024


گلو بل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ کےاعداد وشمار2030ایجنڈاکی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے

ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد)وزیر مملکت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت انجینئر بلیغ الرحمن نے نیشنل لائبریری اسلام آباد میں یوتھ فار پیس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتی کوششوں سے ملک میں امن آیاہے ،حکومت معیشت کی ترقی ،امن و امان کی بہتری اور تعلیمی ترقی کے لیے فعال کردار ادا کررہی ہے ، نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی سے دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی آئی اور سیاحت کو فروغ ملا ہے ،سی پیک کی تکمیل سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے ۔نیپال کے رکن پارلیمنٹ مسٹر اکناتھ ڈھاکال نے کہاکہ عالمی امن کیلئے نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے ۔

علاوہ ازیں یونیسکو کی جاری ‘گلو بل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ’ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلیغ الرحمن نے کہا کہ گلو بل ایجوکیشن مانیٹرنگ رپورٹ کے اعداد و شمار 2030ایجنڈا کی تکمیل میں معاون ثابت ہوں گے۔ ، رپورٹ کے مطابق چو بیس ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، گزشتہ برس یہ تعداد پچیس ملین تھی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت نے اسکول میں داخلے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں، کردار سازی ،اچھے شہری اور حسن سلوک سے متعلق مضامین بھی نصاب کا حصہ بنائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment