پیر, 13 مئی 2024


فاطمہ جناح یونیورسٹی میں بدعنوانی سے انکار کےموضوع پر سیمینار


ایمزٹی وی(تعلیم/ اسلام آباد) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے نیب اسلام آباد کے تعاون سے بدعنوانی سے اِنکار پر لیکچر کا اِنعقاد کیا ۔

عالیہ رشید ڈائریکٹر جنرل نیب مہمانِ خصوصی تھیں انہوں نے اینٹی کرپشن مہم میں شامل ہونے کے لئے خواتین کے کردار پر زور د یتے ہوئے کہا کہ عورت اپنے مالیاتی سماجی دبائو کو کم کر کے بڑھتی ہوئی کرپشن کا خاتمہ کر سکتی ہے ۔ کرپشن سے پاک معاشرے کے لئے عورت کا با شعور اور بیدار ہونا ضروری ہے ۔

اس موقع پر ڈ اکٹر ثمینہ قادر وائس چا نسلر ـفاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی نے بھی خطاب کیا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment