پیر, 13 مئی 2024


ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کی ڈگری کے خلاف مقدمہ درج

ایمز ٹی وی (کراچی ) انجمن اساتذہ عبد الحق کیمپس ہنگامی اجلاس میں ایچ ای سی کی جانب سے اردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد کی ڈگری کو عالمی سرقہ قرار دینے اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی جانب سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ان کی بر طرفی کے احکامات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر پاکستان اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے چانسلر ممنون حسین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے میں فوری طور پر مداخلت کریں، تحقیقات جلد مکمل کروائیں اور یونیورسٹی میں طویل عرصے سے جاری انتظامی بحران کے دیرپا حل کے لئے اپنا آیئنی کردار ادا کریں۔

انجمن اساتذہ عبد الحق کیمپس کا اجلاس صدر ڈاکڑ اسمائیل موسیٰ کی زیر صدارت منعقد ہوا ، جس میں جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عرفان عزیز، خازن اقرار قریشی، سینیٹر اردو یونیورسٹی پر وفیسر نجم العارفین، نامزد کمیٹی کے رکن پروفیسر ناصر عباس ، ڈین فیکلٹی آف اسلامک لرننگ پروفیسر عبد الغفور، ڈین فیکلٹی تعلیمات پروفیسر اشرف خرم، چیئر مین شعبہ اسلامیات پروفیسر صادق بلوچ، صدر شعبہ نفسیات پروفیسر شاہین اختر، صدر شعبہ اسلامک ہسٹری پروفیسر عبدالرحمان،صدر شعبہ تجارت پروفیسر اقبال نقوی، پروفیسر زین العابدین اور دیگر نے شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment