ھفتہ, 11 مئی 2024


ثانوی تعلیمی بورڈ کا کام سست روی کا شکار

ایمز ٹی وی ( تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں مستقل ناظم امتحانات اور سیکرٹری نہ ہونے کے باعث نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جب کہ بورڈ کے معاملات بھی شدید متاثر ہیں۔

گزشتہ روز چارج سنبھالنے والے پروفیسر سعید الدین کا تعلیمی بورڈ کا تجربہ بھی نہیں ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے چیئرمین کی عدم دستیابی کے باعث درجنوں فائلیں چیئرمین کی دستخطوں کی منتظر ہیں جب کہ سرٹیفیکٹس اور مارکس شیٹ کے حصول کا کام بھی سست روی کا شکار ہے۔
جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،اس کے علاوہ میٹرک کے ضمنی امتحانات کے حوالے سے بھی بورڈ کوئی تیاری نہیں کرپایا ہے جس کی وجہ سے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناکام ہونےوالے ہزاروں امیدواروں کا سال ضائع ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

میٹرک بورڈ کے ناظم امتحانات نعمان احسن کی مدت چند ماہ قبل پوری ہوگئی تھی جب کہ بورڈ کی سکریٹری حور مظہر کو عہدے سے ھٹادیا گیا تھا جس کی وجہ سے یہ دونوں اہم ترین عہدے خالی ہیں اور ان پر قائم مقام افسران تعینات ہیں۔
گزشتہ دو روز سے بورڈ کے چیرمین کے کمرے میں مبارکباد دینے والے افراد کا ہجوم ہے، اور وہ مصروف ہیں جس پر ان کے موبائل پر فون کیا اور ایس ایم ایس کیا لیکن انھوں نے جواب نہیں دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment