ھفتہ, 11 مئی 2024


اساتذہ کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ ٹیموں کی تشکیل

ایمز ٹی وی( تعلیم )آج ملک بھر میں اساتذہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے،اساتذہ طلبا کے مستقبل سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، لیکن سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کی عدم دلچسپی قوم کے ان معماروں کی تعلیم پر منفی اثر ڈال رہی ہے، جس پر محکمہ تعلیم کو بھی تشویش ہے۔ سندھ کے اساتذہ طلبا پر بھاری پڑرہے ہیں، صوبے کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی معیار گرتا جارہا ہے ۔
نجی ادارے کی سروے رپورٹ کے مطابق ملک کے دوسرے طلبا کے مقابلے میں سندھ کے پانچویں جماعت کے55 فیصد طلبا اردو کی کتاب نہیں پڑھ سکتے،76 فیصد طلباانگریزی پڑھنا نہیں جانتے جبکہ 65 فیصد آسان حساب کے سوالات حل نہیں کرسکتے۔ رپورٹ کے مطابق 10 فیصد اساتذہ اسکول میں روز غیر حاضر ہوتے ہیں

 

۔سیکرٹری تعلیم کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی نگرانی کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ریفارم سپورٹ یونٹ کے چیف پروگرام آفسر فیصل اوکیلی کا کہنا ہے کہ نئے اساتذہ کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پرانے اساتذہ کی پروموشنز کو اسسمنٹ ٹیسٹ سے مشروط کرنے پر غور ہورہا ہے۔ سندھ کے تعلیمی بجٹ کا 70 فیصد حصہ اساتذہ کی تنخواہوں پر خرچ ہوتا ہے تو اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ و ہ معیار تعلیم بلند کرنے کے لیے کوشش کریں

 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment