اتوار, 12 مئی 2024


اساتذہ میں شیلڈ کی تقسیم

ایمز ٹی وی (تعلیم) ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اسکولوں میں ٹیچرزکی کمی کو پورا کیا جائیگا۔ضلع شرقی میں 60 اسکول ضلعی بلدیات کے پاس ہیں آپ کویقین دلاتا ہوں کہ4 سالہ چئیرمین شپ کے دور میں کم از کم 15 اسکولوں کو ماڈل اسکول بناوں گا۔

بلدیہ شرقی محکمہ تعلیم کے حوالے سے اساتذہ کے قومی دن کے موقع پر کشمیر روڈ اسپورٹس کمپلیکس میں خصوصی پروگرام کاانعقاد کیاگیا، جس میں ڈپٹی مئیر کراچی ارشد وہرہ نے چئیرمین بلدیہ شرقی معید انورکے ہمراہ بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ان ماڈل اسکولوں کا موازنہ کسی بھی پرائیوٹ اسکول سے کیاجاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

اس موقع پر وائس چئیرمین بلدیہ شرقی عبدالرئوف خان نے بھی خطاب کیا، ڈپٹی مئیرارشدوہرہ، چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور ،وائس چئیر مین عبدالروف خان ، سابق ڈائریکٹر ایجو کیشن بلال منظر سمیت دیگر افسران کواعزازی شیلڈ پیش کرنے کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ضلع شرقی کے اساتذہ کو بھی شیلڈ پیش کی گئیں۔

تقریب میں بلد یہ شرقی کے افسران سمیت ڈائریکٹر ایجوکیشن شیر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ز جمشیدو گلشن اقبال زون عامر چوہان، ارشدالرحمن و اساتذہ کی بڑی تعدادموجود تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment