اتوار, 12 مئی 2024


یونیورسٹی آف سرگودھا کےوائس چانسلر کے خلاف تحریک التوا جمع

ایمز ٹی وی ( تعلیم) رکن صوبائی اسمبلی پنجاب عامر سلطان چیمہ نے پنجاب اسمبلی میں یونیورسٹی آف سرگودھا کے قائم مقام وائس چانسلر کے خلاف تحریک التواءکار جمع کروادی۔
جمع کروائی جانے والی تحریک التواء کا ر میں موقف اختیار کیا گیا کہ سرگودھا یونیورسٹی جو کچھ عرصہ پہلے بہترین درسگاہ سمجھی جاتی تھی اب مسائل کا گڑھ بن گئی۔

یونیورسٹی کے پانچ آئینی عہدے وائس چانسلر ،پرووائس چانسلر ، رجسٹرار ،کنٹرولر امتحانات اور ڈائریکٹر اکیڈمکس پر ایڈہاک تعینات افسر کام کررہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment