پیر, 13 مئی 2024


بصارت سے محروم طلباکے لئےتعلیمی میدان میں خصوصی مرکز

ایمز ٹی وی ( تعلیم) علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی لا ہور کیمپس میں بصارت سے محروم طلبا کے لئے خصوصی مرکز قائم کر دیا گیا۔

بصارت سے محروم طلبا ڈیجیٹل لائبریری کی سہولت سے فا ئدہ اٹھاتے ہو ئے جدیدتحقیق پر مشتمل کتابوں کے نئے ایڈیشنز سے بھی مستفید ہو سکیں گے ۔

علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی کے وائس چانسلر شاہد صدیقی نے ای لائبریری اوراسپیشل طلبا کے لئے خصوصی رسائی مرکز کابھی افتتاح کیاہے ۔

بعد ازاں علامہ اقبال اوپن یو نیورسٹی لاہور کیمپس میں اوپن ڈے کی تقریب میں طلبا کے علاوہ اساتذہ نےبھی شرکت کی ۔ اس موقع پر طلبا کو داخلوں کے مواقع سےبھی آگاہ کیا گیا ۔

لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر رسول بخش بہرام نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ پاکستان میں اوپن یو نیورسٹی خواندگی میں اضافے کی گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment