جمعہ, 17 مئی 2024


کراچی سے مزید طلباء کواغوا کرلیاگیا

 

ایمز ٹی وی ( تعلیم /کراچی) کراچی میں طلبہ کے اغوا اور غائب ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹر منسوب حسین صدیقی نے گشتی مراسلہ (سرکلر) جاری کر دیا ہے۔

جس میں نجی اسکولوں اور کالجوں کے سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کے تحفظ کے لئے لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس مراسلے میں تمام نجی اداروں کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات سے بچنے کے عملی اقدامات کریں اور والدین سے رابطے میں رہیں۔کی وجہ سے طلبہ کے اغوا اور غائب ہونے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

گشتی مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر کوئی نجی ادارہ ہدایت پر عمل کرنے سے قاصر رہا تو اس کے خلاف رجسٹریشن ایکٹ کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی اور اس کا سرٹیفکیٹ معطل کر دیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment