جمعہ, 17 مئی 2024


طلبہ کی ہمہ جہتی تیاری اور ترقی اردو یونیورسٹی کا مشن ہے

 

ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی) وفاقی اردویونیورسٹی شعبہ حیاتیاتی کیمیاءکے تحت Biochemisry" "Essential Physiologycal کے موضوع پرہونے والی سائنسی نمائش کے دورے کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ طلبہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں اس لحاظ سے ان کی ہمہ جہتی تیاری اور ترقی اردو یونیورسٹی کا مشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائنسی نمائش کے انعقاد سے طلبہ و طالبات کوجدید معلومات حاصل ہوںگی۔ اس نمائش کے انعقاد پر اساتذہ کا کردار بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔اس موقع پر صدر شعبہ حیاتی کیمیاءڈاکٹر ثمینہ خالق،ڈاکٹر حنا مدثر اورپروگرام کوآرڈینیٹر سمیرا رئیس ان کے ہمراہ تھیں۔

انہوں نے طلباءاور اساتذہ کی کاوشوں پر انہیں مبارک باد پیش کی اور انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ طلباءکو غیر نصابی اور تخلیقی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا بھرپور عزم کرنا چاہیے ۔پروگرام میں دیگر شعبہ جات کے طلبہ و طالبات نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

طلبہ کا کہنا تھا کہ اس نمائش کے باعث جہاں انہیں مختلف مضا مین میں اپنی تخلیقی صلا حیتوں کو پروان چڑھانے کا موقع ملا وہیں ان کی دیگر صلاحیتیں جن میں خود اعتما دی بھی شامل ہے۔پروگرام کے اختتام پر پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے طلباءو طالبات کو سرٹیفکیٹ دیئے گئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment