جمعرات, 02 مئی 2024


اساتذہ کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ

 

ایمز ٹی وی (تعلیم/راولپنڈی) صوبائی اسکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ای ڈی اوایجوکیشن سے راولپنڈی میں پرائمری ، مڈل اور میٹرک کے سالانہ امتحانات میں ناقص کارکردگی دکھانے والے اسکول ہیڈز اور اساتذہ کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کیلئے فہرستیں مانگ لیں۔

کارروائی کے بعد ناقص کارکردگی پر 3سو سے زائد اساتذہ سزائوں کی زد میں ہیں ۔

محکمہ نے جنوری 2015سے اکتوبر2016 تک اسکول ہیڈز اور اساتذہ کی فہرستیں طلب کی ہیں ، اس سلسلے میں اگر کسی ٹیچر نے ڈی سی او ،صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن اور عدالتوں سے رجوع کررکھا ہے ۔

ان کی بھی تفصیلات فراہم کی جائیں گی،ضلع راولپنڈی کی ساتوں تحصیلوں کے 3سو سے زائد اساتذہ سزائوں کی زد میں ہیں۔دیگر سزائوں کے علاوہ اسکول ہیڈز اور اساتذہ کو نوکری سے بھی فارغ کیا جا نے کا امکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment